1 ستمبر، 2026، 11:21 PM

جارحین کے خلاف پشیمان کن جوابی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، سپاہ پاسداران

جارحین کے خلاف پشیمان کن جوابی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے آج کی امریکی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی مایوسانہ کاروائیاں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو مزید مضبوط کر رہی ہیں؛ جارحین کے خلاف، سپاہ کے مجاہدین نے پشیمان کن جوابی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری شدہ بیان مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله قاصم الجبارین

ایران کی بابصیرت، انقلابی اور باہمت قوم!

میدان میں آپ کی مسلسل موجودگی نے امریکی دشمن کو تھکا اور مایوس کر دیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں آپ کے دلیر اور مجاہد سپاہیوں کی مزاحمت اور قوتِ اقتدار نے وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں کو بے چین کر دیا ہے۔

چند گھنٹے قبل امریکی جارح فوج نے مایوسی اور بے بسی کے عالم میں اندھا دھند حملے کرتے ہوئے جنوبی ایران کے ساحلی علاقوں میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں کئی غیر فوجی مقامات بھی شامل تھے۔

ان حملوں نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی افواج کو کچلنے کے لیے مجاہدین کے عزم کو مزید پختہ کر دیا ہے۔

سپاہ کے بہادر مجاہدین نے جارحین کو پشیمان کن جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے اقدام کے طور پر فضائی و خلائی دفاعی فورس کے جدید دفاعی نظام کے ذریعے امریکی جارح فوج کا 50واں جدید MQ-9 ڈرون بھی مار گرایا گیا ہے۔

مجاہدین کی کاروائی کے نتائج کی رپورٹ بعد ازاں ایران کی معزز قوم کو پیش کی جائے گی۔

اور فتح و نصرت صرف الله عزیز و حکیم کی طرف سے ہے۔(القرآن)

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی

News ID 1941063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha